کرم ایجنسی میں دہشت گردوں کی فائرنگ ،پاک فوج کا جوان شہید

Sep 30, 2022 | 19:11:PM
کرم ایجنسی , دہشت گردوں, فائرنگ ،پاک فوج , جوان شہید
کیپشن: پاک فوج کے جوان الرٹ ہیں(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کرم ایجنسی کے علاقے خرلاچی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سےپاک فوج کے  سپاہی جمشید اقبال شہید ہوگئے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق انٹرنیشنل بارڈر کی افغان سائیڈ سے پاکستانی فوجیوں پر فائرنگ کی گئی،پاک فوج کی جانب سے دہشتگردوں کو بھرپور جواب دیا گیا،پاک فوج کی فائرنگ سے دہشتگردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچا،27سالہ شہید جمشید کا تعلق چینیوٹ سے ہے۔

 پاکستان دہشتگردوں کی جانب سے افغان سرزمین استعمال کرنے کی شدید مذمت کرتا ہے،توقع ہے عبوری افغان حکومت مستقبل میں پاکستان مخالف سرگرمیوں کی اجازت نہیں دے گی،پاک فوج دہشتگردی کی لعنت کے خلاف دفاع وطن کیلئے پرعزم ہے،ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مضبوط کرتی ہیں۔