دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا کیس: عمران خان کی ضمانت منظور

Sep 30, 2022 | 11:04:AM
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی ضمانت منظور کرلی
کیپشن: سابق وزیراعظم عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی ضمانت منظور کرلی۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں عمران خان کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس کی سماعت ہوئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عدالت میں پیش ہوئے۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔

دوسری جانب عمران خان ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کی عدالت میں پیش ہوئے مگر جج زیبا چوہدری عدالت میں نہیں تھیں، جس پر عمران خان نے ریڈر اور سٹینو کو مخاطب کر کے کہا کہ آپ نے جج صاحبہ کو بتانا ہے کہ عمران خان معافی مانگنے آیا تھا۔