پشاور: ائیرپورٹ پر کارروائی، جعلی پاسپورٹ کے ساتھ افغان باشندہ گرفتار

Sep 30, 2022 | 09:22:AM
پشاور: ائیرپورٹ پر کارروائی، جعلی پاسپورٹ کے ساتھ افغان باشندہ گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ایف آئی اے نے پشاور ایئر پورٹ پر کارروائی کے دوران جعلی افغان پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے والے افغان باشندے کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کے مطابق باچا خان ایئرپورٹ پر کارروائی کی گئی جس کے دوران جعلی افغان پاسپورٹ پر بیرون ملک جانیوالے افغان باشندے کو گرفتار کیا گیا۔ افغان باشندہ نجی ایئر لائن کی پرواز سے برطانیہ جا رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: لاہور،برقعہ پہن کر لڑکیوں کو تنگ کرنیوالا ملزم گرفتار 

اس کے علاوہ مردان میں کارروائی کے دوران حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی منی چینجرز میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

ملزم سے ایک کروڑ 25 لاکھ روپے اور دیگر دستاویز برآمد ہوئیں۔ ایف آئی اے نے مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دیں۔