برٹنی سپیئرز کو عدالت سے بڑی خوشخبری مل گئی 

Sep 30, 2021 | 20:51:PM
عدالت، والد، سرپرستی، معطل
کیپشن: پاپ گلوکارہ، برٹنی سپیئرز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکا کے شہر لاس اینجلس کی عدالت نے بالآخر پاپ گلوکارہ برٹنی سپیئرز کی درخواست پر والد جیمز سپیئرز 13 برس سے گلوکارہ کی زندگی اور رقم پر حاصل سرپرستی کو معطل کردیا۔
جیمزسپیئرز گزشتہ 13 سال سے بیٹی کے قانونی ’سرپرست‘ (conservator) تھے اور گلوکارہ انہیں ہٹانے کی خواہاں تھیں۔برٹنی سپیئرز کی خواہش کے باوجود کم از کم 3 مرتبہ عدالت نے ان کے والد کو ’سرپرست‘ کے طور پر ذمہ داریاں جاری رکھنے کا حکم دیا تھا لیکن بعدازاں خود جیمز سپیئرز نے سبکدوشی کیلئے رضامندی ظاہر کردی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ہنی مون پر گئی اداکارہ منال نے شوہر پر ٹارچر کرنے کا الزام عائد کر دیا
برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق برٹنی سپیئرز کے مطابق جج کی جانب سے والد کو حاصل قانونی سرپرستی معطل ہونے پر وہ خوشی سے سرشار ہیں۔3 گھنٹے تک جاری رہنے والی سماعت میں لاس اینجلس کی اعلیٰ عدالت کی جج برینڈا پینی نے جیمزسپیئرز کو اپنی بیٹی کی 6 کروڑ ڈالر کی جائیداد کی نگرانی سے ہٹادیا اور مکمل سرپرستی ختم کرنے سے متعلق تبادلہ خیال کیلئے نومبر کی تاریخ طے کردی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ”سوناکشی سنہا “بالی ووڈ میں اقربا پروری پر بول پڑیں
عدالت میں برینڈا پینی نے جیمزسپیئرز کو اس وقت معطل کرنے کا حکم دیا جب گلوکارہ کے وکیل نے کہا کہ وہ نہیں چاہتیں کہ ان کے والد مزید ایک دن بھی ان کے معاملات میں ملوث رہیں۔جج برینڈا پینی نے کہا کہ موجودہ صورتحال قابل برداشت نہیں ہے، یہ ایک زہریلے ماحول کی عکاسی کرتی ہے جس کیلئے جیمی سپیئرز کو معطل کرنے کی ضرورت ہے اور اس کا اطلاق 29 ستمبر سے ہوگیا۔جج نے برٹنی سپیئرز کے کاروباری اور ذاتی معاملات کو کنٹرول کرنے والی کنزرویٹر شپ کو ختم کرنے کی درخواست پر بحث کیلئے12 نومبر کی سماعت مقرر کردی۔برینڈا پینی نے کہا کہ جیمز اسپیئرز کی جگہ عارضی بنیادوں پر ان کے مالی معاملات اکاؤنٹنٹ، جون زیبل دیکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کیٹی پرائس کا نشے میں گاڑی چلانے کا اعتراف، عدالتی فیصلہ کب آئیگا؟ اہم خبر آگئی
خیال رہے کہ 39 سالہ برٹنی اسپیئرز اس قانونی سرپرستی سے آزاد ہونے کے لیے برسوں سے جدوجہد کر رہی ہیں لیکن وہ بدھ کو ہونے والی سماعت میں شریک نہیں ہوئی تھیں۔عدالت کے حکم کے بعد برٹنی اسپیئرز نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ ایک چھوٹے جہاز کے کاک پٹ میں پائلٹ کے برابر میں بیٹھی ہیں اور طیارے کا کنٹرول سنبھالی ہوئی ہیں۔انہوں نے قانونی سرپرستی کا ذکر کیے بغیر لکھا کہ میں پہلی مرتبہ جہاز اڑا رہی ہوں، میں خوفزدہ تھی-

یہ بھی پڑھیں: کترینہ کیف کی ہم شکل کی سوشل میڈیا پر دھوم، تصاویر وائرل