ایسا کیا ہوا ۔۔۔۔کہ بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کو مداحوں نے تنقید کا نشانہ بنا ڈالا

Sep 30, 2021 | 19:23:PM
ایسا کیا ہوا ۔۔۔۔کہ بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کو مداحوں نے تنقید کا نشانہ بنا ڈالا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کوئی ایسا موقع جانے نہیں دیتی ہیں جہاں مداح انہیں تنقید کا نشانہ نہ بنائیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں کوئن کے نام سے مشہوراداکارہ کنگنا رناوت ایسا کوئی بھی موقع نہیں جانے دیتیں جب ان پرتنقید کے دروازے نہ کھولیں جائیں۔ اداکارہ کبھی اپنے بیانات، کبھی فلموں میں ادا کئے جانے والے کردار تو کبھی دوسروں پرتنقید کرکے متعدد بارتنقید کا نشانہ بن چکی ہیں۔
اب اداکارہ کواس وقت سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کا نشانہ بنایا جب وہ ممبئی ایئرپورٹ پرموجود تھیں اورانہوں نے ماسک بھی نہیں لگایا ہوا تھا۔نہ صرف یہ بلکہ اداکارہ فوٹوگرافرزکو وکٹری کے ایسے پوزدے رہی تھیں کہ جیسے وہ کوئی جنگ فتح کرکے آئی ہوں۔صارفین نے ان کے سٹائل پرکہا کہ ’واہ نوماسک نوانٹری کو کیا اگنورکیا گیا ہے، یہ نا انصافی ہے‘ ایک اورنے کہا کہ ’‘ یہ کوئی مہارانی ہیں جو ماسک نہیں لگارہی ہیں‘ جب کہ ایک اورنے کہا کہ ’یہ جیت کا نشان کیوں بنارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان کی روتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل