عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ پر سُوروں کا حملہ ، قیمتی سامان اٹھا لے گئے

Sep 30, 2021 | 10:38:AM
گلوکارہ
کیپشن: عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ پر جنگلی سُوروں کا حملہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی شہرت یافتہ کولمبین گلوکارہ شکیرا پر بارسلونا کے ایک پارک میں  سوروں   نے حملہ کردیا،گلوکارہ کا سامان اٹھا کر جنگل میں لے گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شکیرا کا کہنا ہے کہ وہ بارسلونا کے ایک پارک میں اپنے بیٹے کے ساتھ وقت گزار رہی تھیں کہ اچانک سے 2  سُوروں نے ان پر حملہ کیا ،خوش قسمتی وہ اور ان کا بیٹا محفوظ رہا۔

44 سالہ گلوکارہ نے دعویٰ کیا کہ  سُور ان پر حملہ کرنے کے بعد ان کا بیگ لیکر جنگل میں لے گئے ،شکیرا کا کہنا تھا کہ جنگلی سُور میرا بیگ جنگل میں لے جا رہے تھے جس میں میرا موبائل فون تھا، انہوں نے سب کچھ خراب کر دیا۔ 
 یہ بھی پڑھیں:    کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں پر یکم اکتوبر سے پابندیاں لاگو