کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں پر یکم اکتوبر سے پابندیاں لاگو

Sep 30, 2021 | 10:26:AM
کورونا ویکسین
کیپشن: کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں پر یکم اکتوبر سے پابندیاں لاگو

(مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد کورونا کے ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے غیر ویکسین شدہ افراد پر پابندیوں کے حوالے سے خبردار کردیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق عالمی وبا کورونا سے بچاؤ کی ویکسین نہ لگوانے والوں کو  کل یعنی یکم اکتوبر سے مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا،این سی او سی نے خبردار کیا ہے کہ  30 ستمبر کے بعد غیر ویکسین شدہ افراد پر پابندیاں لاگو ہوجائیں گی،این سی او سی کا کہنا ہے کہ وہی افراد کل  سے ہوائی جہاز اور ریل گاڑی میں  بیٹھ سکیں گے جن کے پاس ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ ہوگا۔

مزید برآں ویکسی نیشن نہ کرانے والے افراد  شادی بیاہ کی تقریب، شاپنگ مال، ہوٹل اور گیسٹ ہاؤس میں بھی  داخل نہیں ہو سکیں گے۔ ویکسینیشن نہ کرانیوالوں پرپابندیاں لاگو ہونے میں دو روز رہ گئے، این سی او سی نے خبردار کردیا

 دوسری جانب  وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ حاملہ خواتین بھی ویکسین لگوائیں۔انھوں نے کہا کہ تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کے لیے بچوں کی ویکسی نیشن بھی ضروری ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:    یو اے ای کے سیاحتی ویزےجاری۔۔شرائط انتہائی سخت