بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم نے آسڑیلیوی ٹیم کو شکست دیکر تاریخ رقم کر دی،فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

Oct 30, 2025 | 23:06:PM
بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم نے آسڑیلیوی ٹیم کو شکست دیکر تاریخ رقم کر دی،فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ویمنز ورلڈکپ 2025 کے سیمی فائنل میں بھارت  کی خواتین ٹیم نے دلچسپ مقابلے کے بعد آسٹریلیا  کی خواتین کی ٹیم کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر فائنل کیلئے اپنی جگہ کنفرم کرلی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی ویمنزورلڈکپ 2025 کے سیمی فائنل میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت نے ویمنز ورلڈکپ کی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کیا، سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، انڈین ٹیم نے 339 رنز کا ہدف 9 گیند پہلے پورا کیا۔جمائمہ روڈریگز نے میچ وننگ اننگز کھیلتے ہوئے 134 گیندوں پر 127 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، بھارتی کپتان ہرمین پریت کور نے 89 رنز کی باری سجائی۔دپتی شرما نے 24 اور رچا گھوش نے 26 رنز بناکر اپنا حصہ ڈالا، آسٹریلیا کی جانب سے کم گارتھ اور انابیل سدرلینڈ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

 آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کو جیت کیلئے 339 رنز کا بڑا ہدف دیا، کینگروز نے پہلے کھیل کر 338 رنز اسکور کیے، آسٹریلیا نے رواں ایونٹ کا دوسرا بڑا ٹوٹل بنایا۔آسٹریلوی ویمن بیٹر لیچ فیلڈ نے شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے 119 رنز کی اننگزکھیلی، ان کی باری میں 3 چھکے اور 17 چوکے شامل تھے۔پیری نے 77 اور گارڈنر نے 63 رنز بنائے، بھارت کی طرف سے شری چرانی، دیپتی شرما نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں، اب بھارتی ویمنز ٹیم فائنل میں جنوبی افریقہ سے ٹکرائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت، ساؤتھ افریقا ٹیسٹ: تاریخ میں پہلی بار کھانے سے پہلے چائے کا وقفہ ہو گا