شبرزیدی کے خلاف ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل میں مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)سابق چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی کے خلاف ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ایف آئی آرکے مطابق مقدمہ بطور چئیرمین ایف بی آر خلاف ضابطہ 16 ارب روپے سے زائد انکم ٹیکس ریفنڈ کے الزام میں درج کیا گیا ،ریفنڈ حاصل کرنے والوں میں 3 بینکس، دو سیمنٹ ساز کمپنیاں اور ایک کیمیکل کمپنی شامل ہے، مذکورہ کمپنیاں اور بینک شبر زیدی کی بطور چئیرمین تعیناتی سے قبل انکی فرم کے کلائنٹس تھے،بطور چئیرمین شبر زیدی نے اہلکاروں کی ملی بھگت سے غیر مجاز طور پر ادائیگیاں مئی 2019 سے جنوری 2020 کی مدت میں کیں، 29 اکتوبر کو درج ایف آئی آر میں سید محمد شبر زیدی، ایف بی آر اہلکار اور بینک انتظامیہ کو نامزد کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ڈیرہ بگٹی، خوفناک ٹریفک حادثہ ،3 کم سن بچیاں جاں بحق، 13 افراد زخمی