ڈیرہ بگٹی، خوفناک ٹریفک حادثہ ،3 کم سن بچیاں جاں بحق، 13 افراد زخمی

Oct 30, 2025 | 21:12:PM
ڈیرہ بگٹی، خوفناک ٹریفک حادثہ ،3 کم سن بچیاں جاں بحق، 13 افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(میر عارف بگٹی )ڈیرہ بگٹی میں پیش بوغی کے علاقے میں خوفناک ٹریفک حادثہ میں عورتوں اور بچوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی الٹ گئی،3 کم سن بچیاں جاں بحق، 13 سے زائد افراد زخمی۔

تفصیلات  کے مطابق ڈیرہ بگٹی میں ٹریکٹر کا کنٹرول فیل ہونے سے حادثہ خطرناک موڑ پر پیش آیا،جس کےنتیجے میں 3 کم سن بچیاں جاں بحق اور  13 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ جاں بحق بچیوں کی عمر 4 سے 5 سال کے درمیان بتائی گئی،اسسٹنٹ کمشنر، لیویز اور ایف سی جوان موقع پر پہنچ گئے،زخمیوں کو ٹریکٹر کے نیچے سے نکال کر ویلفیئر اسپتال سوئی منتقل کیا گیا،بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک، مزید علاج کے لیے پنجاب ریفر کر دیا گیا ہے،متاثرہ خاندان دشت گوران سے بزگری کے لیے ٹلی مٹ جا رہا تھا،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے حادثے پر  افسوس کا اظہار کیا گیا اور  زخمیوں کو مکمل طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امین خان لودھی کو اسٹیٹ بینک کا ڈپٹی گورنر منتخب کر لیا گیا