استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کے ذریعے تین سال پرانی استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
یہ فیصلہ وزیر تجارت جام کمال خان کی ِزیر صدارت ہونے والے بین الوزارتی اجلاس میں کیا گیا،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ موجودہ ذاتی سامان، منتقلیِ رہائش اور تحفہ سکیم کو صرف ان پاکستانیوں تک محدود کیا جائے جو واقعی بیرون ملک رہتے ہیں۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ درآمد شدہ گاڑی متعلقہ اوورسیز پاکستانی کے نام پر اس کی رہائش کے ملک سے روانگی سے کم از کم چھ ماہ قبل رجسٹر ہونا لازمی ہو گی۔
اجلاس میں وزیرِاعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان کے علاوہ پاکستان آٹوموٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن اور پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹو پارٹس اینڈ ایکسیسریز مینوفیکچررز کے نمائندوں نے بھی شرکت کی ۔
یہ بھی پڑھیں:شمعون عباسی کے چچااور سینئر اداکار عزیر عباسی انتقال کر گئے
آٹو انڈسٹری کی نمائندہ تنظیم نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد سے مقامی آٹو پارٹس کی طلب میں براہِ راست کمی آتی ہے، وزیر ِ تجارت سے انہوں نے درخواست کرتے ہوئے ایسے اقدامات اٹھانے کیلئے کہا جس سے استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کی حوصلہ شکنی ہو۔
سفارشات کو حتمی شکل دینے کے بعد ترمیم شدہ سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی کو منظوری کے لئے بھیجی جائے گی۔