ہمارے ارکانِ اسمبلی چٹان کی طرح پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں:سہیل آفریدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ہمارے ارکانِ اسمبلی چٹان کی طرح پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ اسپیکر کا الیکشن ہو یا وزارتِ اعلیٰ کے لیے میرا انتخاب، پارٹی کا کوئی بندا بھی اِدھر اُدھر نہیں ہوا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ صوبے میں گُڈ گورننس کی وجہ سے پی ٹی آئی کو تیسری بار حکومت ملی، ہم اس بار بھی پہلے کی طرح ڈیلیور کریں گے، خیبرپختونخوا میں بنیادی انسانی حقوق پامال نہیں ہونے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری اِن ہاوس کمیٹی نے گزشتہ روز چار گھنٹے مختلف امور پر غور کیا اور اس کے لیے قوانین بنیں گے۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ پاک افغان مذاکرات خوش آئند ہیں، لیکن ہمارے خدشات بھی موجود ہیں، خیبرپختونخوا حکومت اور یہاں کے عوام اسٹیک ہولڈر ہیں، مذاکرات ہوں یا کوئی فیصلہ ہمیں اعتماد میں لیا جائے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے خیال میں پاکستان کو اپنا مفاد دیکھنا چاہیے، ممالک سے دوستی اور دشمنی مفادات کے تابع ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:آخر کار سہولت مل ہی گئی،عمرہ زائرین کیلئے خوشی کی خبر
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 10 سے زائد رکنی کابینہ کو فائنل کیا گیا، جبکہ باقی ارکان بھی زیر غور ہیں۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ کارکنوں سے متعلق شکایات کا ازالہ کیا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کی جانب سے مسلسل دہشت گردی ہو رہی ہے، جس کے باعث شہادتیں ہو رہی ہیں۔