نئی دہلی میں ’’مصنوعی بارش‘‘ کا تجربہ ناکام، مودی حکومت سوشل میڈیا پر مذاق بن گئی

Oct 30, 2025 | 10:44:AM
نئی دہلی میں ’’مصنوعی بارش‘‘ کا تجربہ ناکام، مودی حکومت سوشل میڈیا پر مذاق بن گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نئی دہلی میں فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے حکومت کی جانب سے کلاؤڈ سیڈنگ کے ذریعے ’مصنوعی بارش‘ کرانے کا تجربہ کیا گیا، تاہم شہر کے کسی حصے میں بارش نہ ہوسکی جس پر اپوزیشن سمیت سوشل میڈیا صارفین نے مودی حکومت کا مذاق بنا ڈالا ہے۔

بھارتی دارالحکومت میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کے خاتمے کے لیے مصنوعی بارش کروانے کا فیصلہ کیا گیا تھا، جس کے بعد منگل کی روز کی گئی ’کلاؤڈ سیڈنگ‘ کے باوجود بارش نہ ہو سکی۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق نئی دہلی میں کیے گئے کلاؤڈ سیڈنگ کے حالیہ تجربے پر تقریباً 1 کروڑ 28 لاکھ روپے خرچ کیے گئے، تاہم یہ مہنگا تجربہ مصنوعی بارش لانے میں ناکام رہا۔

مزید پڑھیں:ٹرمپ کامودی پر طنزیہ وار،’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا

 تجربے میں مخصوص طیارے کے ذریعے نئی دہلی کے مختلف علاقوں میں ’’سلور آئیوڈائیڈ‘‘ سے بھرے شعلے فضا میں چھوڑے گئے، ان دو الگ تجربات میں سے کسی سے بھی بارش نہیں ہوئی۔

اس منصوبے کی ناکامی پر عام آدمی پارٹی نے بی جے پی حکومت پر سرکاری پیسہ ضائع کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

 اپوزیشن رہنما سوربھ بھاردواج نے ایکس پر ایک ویڈیو جاری کی اور دہلی حکومت کا خوب مذاق اڑایا۔

 انہوں نے کہا کہ ’اس تجربے کے بعد جو تھوڑے بہت بادل موجود تھے وہ بھی چلے گئے‘۔