ٹرمپ کامودی پر طنزیہ وار،’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور )ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن سمٹ ساؤتھ کوریا میں امریکی صدر نے مودی پر طنزیہ وارکرتے ہوئے’’خونی قاتل‘‘قرار دے دیا۔
سمٹ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ بندی میں فیصلہ کن کردار ادا کرنے کا دعویٰ ایک بار پھر دہرا دیا۔
دورانِ تقریر ٹرمپ نے مودی پر طنزیہ وارکرکے بھارت امریکہ تعلقات میں تناؤ کی نئی لہراور مودی کو ’’خونی قاتل‘‘قرار دے دیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہاکہ مودی دیکھنے میں اچھے مگر اندر سے قاتل جیسا سخت انسان ہے۔ٹرمپ نے مودی کی نقل اتارتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا’’نہیں ہم لڑیں گے‘‘
” میں نے سوچا، کیا یہ وہی شخص ہے جسے میں جانتا ہوں؟
ٹرمپ کے حالیہ تبصرے نے بھارت امریکہ تعلقات میں گہری دراڑ اور مودی کے دوغلے پن کو ایک بار پھر بےنقاب کر دیاہے۔