محکمہ ریلوے 11 مسافر ٹرینوں کی نیلامی کرے گا

Oct 30, 2025 | 09:59:AM
 محکمہ ریلوے 11 مسافر ٹرینوں کی نیلامی کرے گا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان ریلوے نے 11 مسافر ٹرینوں کے آپریشنز کو اوپن آکشن (کھلی نیلامی) کے ذریعے آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ کارکردگی میں بہتری، سروسز کی جدید کاری اور ریونیو (آمدنی) میں اضافہ کیا جا سکے، یہ نیا طریقہ کار پرانے بولی سسٹم کی جگہ لے گا، جس میں شرکاء کی تعداد محدود تھی۔

نئے سسٹم کے تحت جن 11 ٹرینوں کو نیلامی میں پیش کیا جائے گا ان میں ہزارہ ایکسپریس، بہاؤالدین زکریا ایکسپریس، ملت ایکسپریس، بدر ایکسپریس، غوری ایکسپریس، راول ایکسپریس، تھل ایکسپریس، موہنجوداڑو پسنجر، فرید ایکسپریس، میانوالی ایکسپریس اور فیض احمد فیض پسنجر ٹرین شامل ہیں۔ نیلامی 20 نومبر 2025 کو منعقد ہوگی۔

مزید پڑھیں:جعلی ای چالان سے ہوشیار! نئے سائبر فراڈ کو کیسے پہچانیں؟

ریلوے حکام کے مطابق پرانے سسٹم میں کئی مشکلات تھیں کیونکہ کچھ ٹرینوں کے لیے مالی بولیاں کم تھیں اور شرکاء کی تعداد بھی محدود رہی، مثال کے طور پر پہلے نو ٹرینوں کے لیے مجموعی طور پر 7.9 ارب روپے کی بولیاں موصول ہوئیں، لیکن وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے تمام بولیاں منسوخ کرتے ہوئے ہدایت دی کہ آئندہ آؤٹ سورسنگ کھلی نیلامی کے ذریعے کی جائے۔

مسافر ٹرینوں کے علاوہ  ریلوے نے سامان بردار بوگیوں، بریک وینز اور متعلقہ سکولوں و ہسپتالوں کے کمرشل انتظامات کو بھی آؤٹ سورس کرنے کا منصوبہ بنایا ہے تاکہ مجموعی آپریشنز کو اور زیادہ منافع بخش بنایا جا سکے۔