بیٹے کی سالگرہ، شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی تصاویر نے نئی بحث چھیڑ دی 

Oct 30, 2023 | 15:05:PM
سابق کپتان شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا  کی طویل عرصے بعد بیٹے ازہان ملک کی پانچویں سالگرہ پر ایک ساتھ تصاویر نے سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی نئی بحث چھیڑ دی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سابق کپتان شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا  کی طویل عرصے بعد بیٹے ازہان ملک کی پانچویں سالگرہ پر ایک ساتھ تصاویر نے سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی نئی بحث چھیڑ دی۔

گزشتہ روز  شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے ازہان ملک کی پانچویں سالگرہ کا جشن دھوم دھام سے منایا جس کی تصاویر شعیب ملک نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری کرتے ہوئے سالگرہ کی مبارکباد بھی دی۔

شعیب ملک کی جانب سے جاری کی گئی تمام تصاویر میں ثانیہ مرزا کو اپنی بھانجی دعا کو گود میں اٹھائے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ شعیب ملک اور ازہان مشہورِ زمانہ ویڈیو گیم کریکٹر ’سپر سونک‘ بنے کیک کے سامنے کھڑے ہو کر پوز دے رہے ہیں۔

جہاں شعیب ملک کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر ہونے والی ان تصاویر نے اسٹار جوڑی کے مداحوں کو خوش کردیا کہ دونوں کے درمیان تعلقات بہتر ہوگئے ہیں وہیں اب ثانیہ مرزا کی جانب سے جاری کی گئی تصاویر  پرستاروں کو دوبارہ مایوس کرگئی ہیں۔

ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام پر گزشتہ روز منعقدہ سالگرہ کی تقریب  کے علاوہ ازہان کے ساتھ گزارے چند خاص لمحات کی تصاویر بھی جاری کیں۔ ثانیہ مرزا کی جانب سے جاری کی گئیں سالگرہ کی تصاویر میں ازہان کے علاوہ ان کی بہن انعم مرزا، بھانجی دعا، والد عمران مرزا اور والدہ کو بھی دیکھا جاسکتا ہے لیکن فقط شعیب ملک تقریب کا حصہ ہونے کے باوجود تصاویر میں کہیں نظر نہیں آرہے۔

ٹینس اسٹار کے اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں سوشل میڈیا کی ایک بڑی تعداد شعیب ملک کی تصاویر شیئر نہ کرنے پر ثانیہ مرزا سے سوال کرتی نظر آرہی ہے۔ایک صارف نے لکھا کہ ’ شعیب ملک بھی اس تقریب میں شریک تھے لیکن آپ کی تصاویر میں وہ کہیں بھی نہیں ہیں، ایسا کیوں کیا ؟‘ وہی ایک اور انسٹاگرام صارف نے لکھا کہ ’ جس کی سالگرہ ہے اس کے والد کی ایک بھی تصویر نہیں پوسٹ کی بس اپنی پوری فیملی کی تصاویر جاری کردی ہیں' ، جبکہ متعدد صارفین ایک ہی سوال پوچھتے نظر آئے ’شعیب ملک کہاں ہیں ؟ 

مزید پڑھیں: اوپن مارکیٹ میں ڈالر، ریال، پاؤنڈ اور اماراتی درہم مہنگا ہوگیا

یاد رہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک 12 اپریل 2010 کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ ان کی شادی کی روایتی تقریب حیدرآباد، انڈیا میں ہوئی، اور اس کے بعد پاکستان کے سیالکوٹ میں ولیمہ کی تقریب ہوئی اور اس جوڑے نے 2018 میں اپنے بیٹے ازہان کا اس دنیا میں استقبال کیا۔