سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کی سرفراز کو کپتان بنانے کی حمایت

Oct 30, 2023 | 13:14:PM
سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کی سرفراز کو کپتان بنانے کی حمایت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے سرفراز احمد کو کپتان بنانے کی حمایت کر دی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق آل راونڈر عبدالرزاق نے سرفراز احمد کو کپتان بنانے کی حمایت کردی، اںہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے 2، 3 کھلاڑیوں کو آرام کرانا چاہیے، اگر کپتانی کےلئے جانا ہے تو سرفراز احمد اچھا کپتان ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹ کے میدانوں سے ایک اور بری خبر،اہم کھلاڑی ورلڈکپ سے باہر 

انہوں نے مزید کہا کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے میچ سے بہت کچھ سیکھنا چاہیے، ہمیں اب ان دونوں ٹیموں کی طرز کی کرکٹ کھیلنی چاہیے۔

ورلڈ کپ میں ہالینڈ کے ہاتھوں بنگلہ دیش کی بدترین شکست پر انہوں نےکہاں کہ نیدرلینڈز کی بولنگ بہت ہی اچھی ہے، ویسے بنگلادیش کو میچ جیتنا چاہیے تھا۔