حقیقی آزادی مارچ میں ’’گھڑی چور ‘‘کے نعرے لگ گئے

Oct 30, 2022 | 10:39:AM
حقیقی آزادی مارچ ,گھڑی چور,پی ٹی آئی چیئرمین, عمران خان ,ویڈیو ,سوشل میڈیا,24نیوز
کیپشن: نعرے حقیقی آزادی مارچ میں لگائے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)حقیقی آزادی مارچ میں ’’گھڑی چور ‘‘کے نعرے لگ گئے۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے خلاف لگائے جانے والے نعروں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے ، ویڈیو میں ایک شخص کو  عمران خان کا کنٹینر سامنے سے گزرتا دیکھ کر گھڑی چور گھڑی چور کے نعرے لگاتے دیکھا جاسکتا ہے ۔

 
پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ نے بھی اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے پی ٹی آئی پر تنقید  کی  اور ٹوئٹ میں ہر طرف گھڑی چور کے نعرے  مکافات عمل لکھا۔


یاد رہے کہ  اس سے قبل لاہور میں بھی  عمران خان کے سامنےگھڑی چور کے نعرے لگ گئے تھے۔ایوان عدل لاہور سے عمران خان کی واپسی کے موقع پرکچھ افراد نےگھڑی چور کے نعرے لگائے اور عمران خان کے گزر جانے کے بعد ایک شخص نے نعرے لگانے والے ایک شخص کو دھکا بھی دیا۔