سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلہ دیش نے زمبابوے کو 3 رنز سے ہرادیا

Oct 30, 2022 | 10:33:AM
سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلادیش نے زمبابوے کو 3 رنز سے ہرادیا
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: آئی سی سی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ گروپ ٹو کے میچ میں بنگلادیش نے زمبابوے کو 3 رنز سے شکست دے دی۔

برسبین میں 151 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے زمبابوے کی ٹیم 8 وکٹ پر 147 رنز بنا سکی۔ میچ میں بنگلادیش کے بولر تسکین احمد نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل برسبین میں ٹاس جیت کر بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹ پر 150 رنز بنائے۔

بنگلادیش کے اوپنر نجم الحسین 71 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ عفیف حسین 29 اور شکیب الحسن نے 23 رنز بنائے۔

 زمبابوے کے بلیسنگ موزارابانی اور رچرڈ گراوا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیے: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، آج پاکستان اور نیدرلینڈز آمنے سامنے ہوں گے