ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: آج پاکستان اور نیدرلینڈز آمنے سامنے ہوں گے

Oct 30, 2022 | 10:25:AM
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: آج پاکستان اور نیدرلینڈز آمنے سامنے ہوں گے
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: سوشل میڈیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اپنا تیسرا میچ آج نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گا۔

پاکستان ٹیم ٹورنامنٹ میں اب تک کوئی میچ نہیں جیت سکی ہے، قومی ٹیم ابتدائی دو میچز میں زمبابوے اور بھارت کے ہاتھوں ہونے والی شکستوں کو بھلا کر آگے بڑھنے کیلئے پرامید ہے۔

دوسری جانب آج پاکستان کے میچ کے دوران ہوا اور بارش کا امکان ہے، پرتھ میں مقامی وقت کے مطابق دن دو سے چار بجے تک بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

پرتھ میں پاکستان ٹیم آج کے میچ کیلئے بھر پور ٹریننگ سیشنز کر چکی ہے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے شروع ہو گا۔