ایمن اور منیب کی جہاز میں دوران سفرتصاویر وائرل

Oct 30, 2021 | 22:33:PM
چھٹیاں گزارنے ، ترکی پہنچ گئے، انسٹاگرام
کیپشن: منیب بٹ، ایمن خان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف جوڑی ایمن اور منیب کی جہازمیں دوران سفر تصاویر وائرل ہو گئیں.
اداکارہ ایمن خان اور ان کے شوہر منیب بٹ چھٹیاں گزارنے کیلئے ترکی پہنچ گئے، ایمن نے انسٹاگرام پر کچھ تصاویر شیئر کیں جو انہوں نے دوران پرواز بنائی ہیں۔تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایمن خان اور منیب بٹ خوش گوار موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  یہ کونسی ایم این اے کی کرسی ہے۔۔آصف علی کی ایک اورویڈیو وائرل
منیب بٹ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اہلیہ ایمن کے ہمراہ تصاویر شیئر کیں، منیب نے بتایا کہ ’وہ ایوارڈ شو کی تقریب کیلئے اہلیہ کے ساتھ استنبول پہنچے ہیں۔‘ایمن اور منیب کی تصاویر کو ان کے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ ایمن خان شادی کے بعد سے شوبز سے دور ہیں تاہم ان کے شوہر منیب بٹ نجی ٹی وی کے ڈرامے ’بددعا‘ میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔مداحوں کی جانب سے ’بددعا‘ میں منیب بٹ کی اداکاری کو پسند کیا جارہا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Muneeb Butt (@muneeb_butt)

یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ کرکٹر کرس ووکس کا شاندار کیچ۔۔۔آئی سی سی نے ویڈیو شیئر کردی