انگلینڈ کرکٹر کرس ووکس کا شاندار کیچ۔۔۔آئی سی سی نے ویڈیو شیئر کردی

Oct 30, 2021 | 21:37:PM
آئی سی سی ، ویڈیو شیئر
کیپشن: کرس ووکس ، اسٹیو اسمتھ کا کیچ پکڑ رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ورلڈ ٹی20 کپ 2021 کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں، گروپ 1 میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے مابین مقابلہ جاری ہے، اس میچ میں آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ کا کرس ووکس ناقابل یقین کیچ پکڑا جس کی ویڈیو آئی سی سی نے شیئر کردی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرس جارڈن کے دوسرے اوور میں کرس ووکس نے اسٹیو اسمتھ کا شاندار کیچ پکڑ کر دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

View this post on Instagram

A post shared by ICC (@icc)

دبئی میں کھیلے جانے والے میچ میں اس حیران کن کیچ کی ویڈیو آئی سی سی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی،ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرس ووکس کیچ پکڑنے کی پوزیشن میں نہیں تھے اور گیند ان کے سر کے اوپر سے جارہی تھی لیکن انہوں نے قدموں کا استعمال کرتے اچھل کر ہوا میں جاتی ہوئی گیند کودبوچ لیا۔ووکس کے کیچ کو شائقین کرکٹ کی جانب سے بھی پسند کیا جارہا ہے اور انگلش ٹیم کی جیت کی پیشگوئی بھی کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  یہ کونسی ایم این اے کی کرسی ہے۔۔آصف علی کی ایک اورویڈیو وائرل