سابق کرکٹر سلیم یوسف کی صاحبزادی ایمن سلیم کا زبر دست چھکا۔۔ویڈیو وائرل

Oct 30, 2021 | 22:32:PM
اداکارہ ،ایمن سلیم،چھکا،ویڈیو وائرل
کیپشن: ایمن سلیم،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک) معروف اداکارہ اور سابق کرکٹر سلیم یوسف کی صاحبزادی ایمن سلیم کی  کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ادا کا رہ  کسی گلی میں کرکٹ سے لطف اندوز ہورہی ہیں،ان کو شہزاد شیخ نے گیند کروائی تو انہوں نے زور دار چھکا لگادیا۔

تفصیلات کےمطابق سو شل میڈیاپر وا ئرل کی گئی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ’اداکارہ نے شہزاد شیخ سے کہا گیند کروائیں جیسے ہی انہوں نے گیند کروائی تو ایمن نے چھکا لگادیا، اس پر شہزاد شیخ بے اختیار کہہ اٹھے اچھا شاٹ کھیلا ہے۔

اداکارہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور مداحوں کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:افغان کرکٹر راشد خان نے شہناز گِل کی پوسٹ پر کیا کہا؟جانیے