افغان کرکٹر راشد خان نے شہناز گِل کی پوسٹ پر کیا کہا؟جانیے

Oct 30, 2021 | 19:04:PM
راشد خان،شہناز گل،انسٹا گرام،پیغام
کیپشن: شہناز گل،راشد خان،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)معروف  کرکٹر  اور سپن بائولرراشد خان سے افغان ٹیم کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے دوران پا کستان کیخلاف میچ میں بہت امیدیں تھیں تاہم وہ پو ری نہ ہو سکیں مگر اب رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 13 کی معروف کنٹسٹنٹ شہناز گِل کی پوسٹ پر انہوں نے ایک دُعائیہ پیغام جاری کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  شہناز گِل نے اپنے بوائے فرینڈ سدھارتھ شکلا کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے اپنی آواز میں اُن کے لیے گانا ریلیز کیا جس کا عنوان تھا ’تُو یہیں ہے۔اس گانے کی ویڈیو میں شہناز گِل اور سدھارتھ شکلا کی چند حسین یادوں کو بڑی خوبصورتی سے دِکھایا گیا۔

شہناز گِل نے اس گانے کا ویڈیو کلپ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیا جس پر شوبز ستاروں اور مداحوں کی جانب سے شہناز گِل کے لیے حوصلے بھرے پیغامات جاری کیے گئے۔

انہی افراد میں افغان کرکٹر راشد خان بھی شامل ہیں جنہوں نے شہناز گِل کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’اللّہ تعالیٰ، آپ کو ہمت دے۔

یہ بھی پڑھیں:بھائی کی ضمانت کے بعد سہانا خان کو آیا والد پر لاڈ۔۔بڑی بات کہہ دی