معروف اداکارہ کے بالوں میں سالگرہ کا کیک کاٹتے آگ لگ گئی ۔۔ویڈیو وا ئرل

Oct 30, 2021 | 17:20:PM
نکول رچی،ہالی وڈ،اداکارہ،سالگرہ
کیپشن: اداکارہ کے بالوں میں آگ لگ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)معروف ہالی وڈ ادا کا رہ  نکول رچی نے اپنی سالگرہ کا کیک کاٹنے کے لیے کیک میں موجود موم بتیاں بجھانا شروع کیں تو ان کے بالوں میں آگ لگ گئی۔

تفصیلات کے مطابق یہ ویڈیو نکول رچی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خود شیئر کی  جو کافی وائرل ہو ئی۔ان کے مداحوں کے ساتھ ساتھ مشہور سلیبرٹیز  اوردوستوں نے بھی اس ویڈیو پر کمنٹس کئے ہیں۔ لوگ اس بات کے لیے خدا کا شکر ادا کر رہے ہیں کہ نکول کے ساتھ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔اگرچہ کچھ لوگ اس ویڈیو کو دیکھ کر ہنس رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ نکول رچی کے لیے 40ویں سالگرہ واقعی 'ہاٹ' رہی۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ نکول رچی کو ریئلٹی سیریز دی سمپل لائف سے پہچان ملی تھی۔ اس میں وہ اپنے بچپن کی دوست اور ہالی وڈ کی مشہور شخصیت پیرس ہلٹن کے ساتھ نظر آئی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں:دبئی فلم فیئر اچیورز نائٹ، ادا کا رہ عائشہ عمر لباس کی وجہ سے تنقید کی زد میں آگئیں