ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ۔ جنوبی افریقہ کیخلاف سری لنکا کی بیٹنگ جاری

Oct 30, 2021 | 13:41:PM
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ۔ سنسنی خیز مقابلے جاری۔
کیپشن: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے،جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو  پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

 تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ بمقابلہ سری لنکا جنوبی افریقہ کی دعوت پر سری لنکا کی بیٹنگ جاری سری لنکا نے 12 اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 79 رنز بنا لئے ۔

عالمی ایونٹ میں آج بھی دو میچز کھیلے جائیں گے، پہلے میچ میں جنوبی افریقہ اور سری لنکا کی ٹیمیں 3 بجے آمنے سامنے آئیں گی،دونوں ٹیموں کے درمیان میچ شارجہ میں کھیلا جائے گا۔

  دوسرے میچ میں روایتی حریفوں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان دبئی میں جوڑ پڑے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں:    اب عالمی کپ میں بڑے مقابلے کا وقت آ گیا۔سابق انگلش کپتان