اب عالمی کپ میں بڑے مقابلے کا وقت آ گیا۔سابق انگلش کپتان

Oct 30, 2021 | 13:29:PM
 اب عالمی کپ میں بڑے مقابلے کا وقت آ گیا
کیپشن: سابق انگلش کپتان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں مسلسل فتوحات کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم حریفوں کے اعصاب پر سوار ہوگئی، مائیکل وان نے آسٹریلیا اور انگلینڈ کو خبردار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق انگلش کپتان نے کہا کہ اب عالمی کپ میں بڑے مقابلے کا وقت ہے، انگلینڈ اور آسٹریلیا کا میچ جو جیتے گا وہ سیمی فائنل میں پاکستان کا سامنا کرنے سے بچ جائے گا۔

 خیال رہے کہ گزشتہ رات افغانستان سے میچ میں آصف علی نے 19ویں اوور میں چار چھکے لگا کر پاکستان کو فاتح بنا دیا ۔ افغانستان سے میچ میں فتح کے بعد پاکستان نے ورلڈکپ میں مسلسل تیسری فتح اپنے نام کی۔

 یہ بھی پڑھیں:    پٹرول پمپ پر دھماکہ کیوں ہوا؟ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے رپورٹ جاری کر دی