وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا این ایف سی ایوارڈ کی میٹنگ میں شرکت کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے این ایف سی ایوارڈ کی میٹنگ میں شرکت کا اعلان کردیا ہے ۔
سہیل آفریدی نے بتایا ہے کہ پارلیمانی پارٹی کےاجلاس میں فیصلہ ہوا کہ این ایف سی میٹنگ میں شرکت کرینگے،قبائلی اضلاع کو 2018 میں ضم کیا گیا لیکن فنڈز نہیں دئیےگئے،این ایف سی ایوارڈ میں2018 سے 2025 تک خیبرپختونخوا کا حصہ نہیں دیاجارہا،یہ میرا نہیں صوبے کا حق ہے،تمام مکاتب فکر کا حق بنتا ہے کہ این ایف سی پر بات کریں۔
وفاقی وزارت خزانہ کے مطابق 11ویں نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) کا ابتدائی اجلاس چار دسمبر 2025کو منعقد ہوگا،چاروں صوبے پنجاب، بلوچستان، خیبر پختونخوا اور سندھ اپنی مالی صورت حال اور بجٹ ضروریات پر بریفنگ دیں گے ۔
یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا میں خواجہ سرا افراد کی رجسٹریشن کے لیے نیا فارم متعارف