پاکستان کا بیوروکریسی نطام ناکام ، بدلنے کی ضرورت ہے،شاہد خاقان عباسی

غیر ملکی سرمایہ کار سے پہلے  مقامی سرمایہ کار کا اعتماد لینازیادہ ضروری ہے ،ماہر معیشت عارف حبیب

Nov 30, 2025 | 19:58:PM
پاکستان کا بیوروکریسی نطام ناکام ، بدلنے کی ضرورت ہے،شاہد خاقان عباسی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت کو اپنے اخراجات کم کرنا ہوں گے ، آئی ایم ایف  تو صرف وفاق کی کرپشن کی بات کر رہی ہے صوبوں کی کرپشن کی بات کی ہی نہیں ، صوبوں میں کرپشن بے پناہ ہے۔

24نیوز کے پروگرام نسیم زہرا @پاکستان میں گفتگو ہوئےکرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہناتھا کہ ٹیکس کم کرنے کی ضرورت ہے تھی جس سے سرمایہ کاری ہو گی،  جہاں بھی ٹیکسز بڑھتے ہیں وہاں سے سرمایہ کاری چلی جاتی ہے ، کمیٹیاں بنانے سے کچھ نہیں ملے گا ماضی میں بھی بہت کمیٹیاں بنی تھی۔ پاکستان میں ٹیکس پر مزید ٹیکس لگا دیا جاتا ہے جو دنیا میں کہیں نہیں ہوتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ، بزنس کمیونٹی اور ایس آئی ایف سی بیٹھیں اور  فیصلہ کریں کہ کس طرح معاشی چیلنجز سے نمٹنا ہے، پاکستان کے بیوروکریسی نطام کو بدلنا ہو گا یہ بالکل ناکام ہو چکا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:محکمہ موسمیات کی شدید سردی کی پیش گوئی،کہاں بادل چھائے رہیں گے؟یہ بھی بتا دیا

 پروگرام میں بات  کرتے ہوئے      ماہر معیشت عارف حبیب نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کار سے پہلے  مقامی سرمایہ کار کا اعتماد لینازیادہ ضروری ہے ،   اس وقت ہائی کاسٹ رجیم کی  اندر  سرمایہ کاری   کے مواقع  بہت کم رہ گئی ہے ۔  ہمیں اقدامات کرنے کی ضرورت ہے جس سے گروتھ بڑھے گی  سرمایہ کاری آئی گی جس کی وجہ سے ریونیو بڑھے گا۔

یہ بھی پڑھیں:ن لیگ کا اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ