کشمیر اور  گلگت بلتستان موسم شدید سرداور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی پیش گوئی

Nov 30, 2025 | 18:53:PM
کشمیر اور  گلگت بلتستان موسم شدید سرداور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی پیش گوئی
کیپشن: موسم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے کشمیر اور  گلگت بلتستان موسم شدید سرداور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سوموار کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرداورخشک رہنے کی توقع  ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح / رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان  ہے۔ پشاور،صوابی،مردان،ڈی آئی خان اور گردونواح میں صبح اور رات کے اوقات میں چند مقامات پر ہلکی سے درمیانی دھند کی توقع ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ۔ مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم سرداورخشک رہنے کا امکان  ہے۔تاہم سیالکوٹ،نارووال، لاہور،شیخوپورہ،گوجرانوالہ،گجرات، جہلم،فیصل آباد، جھنگ، ٹو بہ ٹیک سنگھ ، ساہیوال،ملتان،خانیوال، لیہ،کوٹ ادو ،بہاولپور اور گردونواح میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند / سموگ پڑنے کا امکان  ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرداورخشک جبکہ شمالی اضلاع میں صبح / رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کی توقع  ہے۔

 سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ رات/صبح میں سرد رہنے کا امکان  ہے۔

کشمیر اور  گلگت بلتستان موسم شدید سرداور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔

آج کم سے کم درجہ حرارت سکردومنفی11،لہہ منفی 09، گلگت منفی 07، قالات منفی 06،کوئٹہ، دیر، گوپس منفی04 اور استورمیں منفی03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں:موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری