آسٹریا: لاپتہ بیوٹی انفلوئنسر کی لاش سوٹ کیس سے برآمد

Nov 30, 2025 | 16:03:PM
آسٹریا: لاپتہ بیوٹی انفلوئنسر کی لاش سوٹ کیس سے برآمد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آسٹریا کی لاپتہ معروف بیوٹی انفلوئنسر اسٹیفینی پائپر کی لاش جنگل میں سوٹ کیس سے برآمد ہوئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 31 سالہ آسٹرین بیوٹی انفلوئنسر 23 نومبر کو ایک تقریب سے گھر واپس آئی اور اگلے دن پہلے سے طے شدہ فوٹو شوٹ پر نہ پہنچ سکی۔

فوٹو شوٹ میں شریک نہ ہونے پر ان کی عدم موجودگی نے تشویش پیدا کردی، جس کے بعد ان کی تلاش کا آغاز کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ہفتے تک تحقیقات جاری رہنے کے بعد بیوٹی انفلوئنسر کی لاش سلووینیا کے دور دراز جنگل میں ایک سوٹ کیس سے اس وقت برآمد ہوئی جب اس کے سابق بوائے فرینڈ نے اعترافِ جرم کیا اور تفتیشی حکام کو جائے وقوعہ کے حوالے سے معلومات فراہم کیں۔

تفتیشی حکام نے سابق بوائے فرینڈ کو گرفتار کر لیا ہے اور اس کے 2 اہلِ خانہ کو بھی مجرم کی مدد کرنے کے الزام میں حراست میں لے لیا ہے۔

مزید پڑھیں:فاسٹ فوڈ زکھانے سے ’’شوگر ‘‘کا خطرہ