فاسٹ فوڈ زکھانے سے ’’شوگر ‘‘کا خطرہ

Nov 30, 2025 | 14:58:PM
فاسٹ فوڈ زکھانے سے ’’شوگر ‘‘کا خطرہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایک نئے مطالعے میں بتایا گیا ہے کہ الٹرا پروسیسڈ خوراک کے زیادہ استعمال سے نوجوانوں میں پری ذیابیطس اور بلند بلڈ شوگر کے امکانات بڑھ سکتے ہیں۔

یہ تحقیق ظاہر کرتی ہے کہ فاسٹ فوڈ، پیکیجڈ اسنیکس، زیادہ شوگر یا نمک والے مشروبات اور غیر صحت مند چکنائی والے کھانے کا معمولی اضافہ بھی پری ذیابیطس کے خطرے کو نمایاں طور پر بڑھا سکتا ہے۔

لیڈ مصنفہ ڈاکٹر وایا لیڈا چاٹزی نے کہا ہے کہ نوجوانی اور ابتدائی بلوغت کے سال طویل مدتی صحت کی بنیاد رکھنے کے لیے انتہائی اہم ہیں۔

 انہوں نے نشاندہی کی کہ اس دوران غذائی عادات پر توجہ دے کر پری ذیابیطس کو زندگی بھر کے مسئلے سے پہلے روکا جا سکتا ہے۔

کیلیفورنیا یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے 17 سے 22 سال کی عمر کے 85 نوجوانوں کا 4 سال تک مشاہدہ کیا اور ان کے الٹرا پروسیسڈ فوڈ کے استعمال کا تفصیلی تجزیہ کیا۔

مزید پڑھیں:خبردار، بچوں کو کھلونوں سے دور رکھیں، خطرناک زہریلی دھاتیں دریافت