ہری پور این اے 18 ضمنی انتخابات کو متنازع بنانے کے الزامات بے بنیاد قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )الیکشن کمیشن نے ہری پور این اے 18 ضمنی انتخابات کو متنازع بنانے کے الزامات بے بنیاد قرار دے دیے۔
الیکشن کمیشن نے جاری اعلامیے میں کہا ہے کہ بعض عناصر ہری پور این اے 18 کے ضمنی انتخابات کو متنازع بنانے کے لیے بلاجواز الزامات لگا رہے ہیں، ان دعوؤں میں ڈی آر اوز اور آر اوز کی تعیناتی کو سازش قرار دینا بھی شامل ہے، جو حقائق کے سراسر منافی ہے۔
الیکشن کمیشن کے ترجمان نے وضاحت کی کہ جنرل الیکشن میں عملے کی کمی کے باعث ڈی آر اوز اور آر اوز کی تعیناتی ممکن نہیں ہوتی، تاہم ضمنی انتخابات میں ضرورت کے تحت ایسا کیا جاتا ہے، ہری پور این اے 18 کے ضمنی انتخاب میں تعینات الیکشن کمیشن افسران کو اسی ایریا میں ڈی آر اوز اور آر اوز مقرر کیا گیا ہے، جو الیکشنز ایکٹ 2017ء کے تحت کمیشن کا مکمل قانونی اختیار ہے۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے بڑافیصلہ کرلیا
ترجمان نے مزید کہا کہ ہمیشہ الیکشن کمیشن ہی ڈی آر اوز اور ریٹرننگ آفیسرز کی تعیناتی کرتا رہا ہے اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز اور آر او کی تقرری پول ڈے سے بہت پہلے کی جاتی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ الیکشن کے دن تک کسی جانب سے کوئی اعتراض نہیں اٹھایا گیا اور یہ الزامات صرف الیکشن ہارنے کے بعد لگائے جا رہے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے یہ بھی بتایا کہ الیکشن مکمل ہونے کے بعد تنازعات کے حل کے لیے مختلف فورمز موجود ہیں۔