خیبرپختونخوا حکومت کا ہری پور ضمنی الیکشن میں مبینہ دھاندلی کی انکوائری کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا حکومت نے ہری پور میں ہونیوالے ضمنی الیکشن میں مبینہ دھاندلی کی شکایات پر انکوائری کا فیصلہ کرلیا۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات خیبر پختونخوا شفیع جان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے ہری پور ضمنی الیکشن کی انکوائری کا حکم دیا ہے، کلاس فور سے لے کر ڈی سی تک انکوائری ہو گی،اگر کوئی ملوث پایا گیا تو سخت سزا دیں گے۔
شفیع جان کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں ہمارے ماتحت افسران ملوث نہیں، پھر بھی انکوائری کر رہے ہیں، میرے خیال میں سہیل آفریدی نے جس طرح انتخابات کا انعقاد کیا، اس کی مثال نہیں ملتی۔
یہ بھی پڑھیں:ایف سی ہیڈ کوارٹر خودکش دھماکہ: تینوں حملہ آوروں کے افغان شہری ہونے کی تصدیق
انہوں نےمزید کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کو ہری پور انتخابات میں دھاندلی سے متعلق ریفرنس بھی بھیج رہے ہیں، ہم پریزائیڈنگ افسران کے بیانات قلم بند کر نے کے علاوہ ان کے بیان حلفی بھی لے رہے ہیں۔
یاد رہے کہ ہری پور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18 میں حال ہی میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب خان کی اہلیہ کو مسلم لیگ ن کے بابر نواز خان نے شکست دی تھی۔