اسلام آباد میں 3 میگا منصوبے تکمیل کے قریب، محسن نقوی کا تعمیراتی پیشرفت پر اظہار اطمینان

Nov 30, 2025 | 11:46:AM
اسلام آباد میں 3 میگا منصوبے تکمیل کے قریب، محسن نقوی کا تعمیراتی پیشرفت پر اظہار اطمینان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)اسلام آباد کے 3 میگا عوامی منصوبے تکمیل کے قریب ہیں۔

‎وزیرِداخلہ محسن نقوی نے ٹی چوک فلائی اوور، شاہین چوک انڈر پاس اور فیض آباد انٹرچینج پراجیکٹس کا دورہ کیا، تینوں پراجیکٹس پر کام کی رفتار تیز  ہوگئی ہے۔

‎‎ محسن نقوی نے تینوں منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا اور جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا، وزیر داخلہ محسن نقوی نے تینوں منصوبوں کے ترقیاتی کاموں کی پیشرفت پر اظہار اطمینان کیا۔

فیض آباد انٹرچینج پر ٹریفک روانی کو مزید بہتر بنانے کیلئے لوپ ون اور لوپ ٹو کو تین لین کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 محسن نقوی نے پراجیکٹس کی خوبصورتی بڑھانے کیلئے دونوں اطراف لینڈ اسکیپنگ اور لائٹس لگانے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی حقوق اور جمہوریت کیلئے جدوجہد کی ہے:مراد علی شاہ

‎محسن نقوی نے کہا کہ منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں، پراجیکٹس کی تکمیل سے ٹریفک روانی میں نمایاں بہتری آئے گی، منصوبے سے ‎‎ٹریفک دباؤ کم ہوگا اور شہریوں کو آمدورفت میں سہولت ملے گی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ٹی چوک فلائی اوور سے جڑواں شہروں اور پنجاب سے آنے والے مسافر بھی مستفید ہوں گے۔