علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی کیخلاف سنگین نوعیت کا مقدمہ درج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور بانی پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مقدمہ ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا،مقدمے میں انسداد دہشتگردی ایکٹ(7اے ٹی اے )سمیت 2دفعات کے تحت درج کیا گیا،مقدمے میں پ فل اسمبلی اینڈ پبلک آرڈر کی دفعات بھی شامل ہیں،مقدمے میں سینٹر فیصل جاوید،عاطف خان اور اسد قیصر بھی نامزد ہیں۔
مقدمے کے متن میں لکھا ہے کہ 15 سے 18ہزار افراد نے بشری بی بی اور علی امین گنڈا پور کی قیادت میں ڈی چوک پر حملہ کیا،ہجوم کے پس اسلحہ بھی موجود تھا،مسلح ہجوم میں ریاست مخالف تقاریر بھی چلائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: دھرنہ،جلوس سے آزاد نہیں ہو سکتے،عدلیہ کی طرف رجوع کریں،فیصل کریم کنڈی کا پی ٹی آئی کو مشورہ