سائفر کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں نہ ہو نے کا امکان 

Nov 30, 2023 | 21:48:PM
سائفر کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں نہ ہو نے کا امکان 
کیپشن: اڈیالہ جیل، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فرزانہ صدیق)تحریک انصاف کے چیئرمین کیخلاف سائفر کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں نہ ہو نے کا امکان ہے۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کےخلاف سماعت کل جوڈیشل کمپلیکس میں ہوگی،آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں تاحال جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جمع نہیں کرایا جاسکا، جج ابوالحسنات ذوالقرنین صبح جوڈیشل کمپلیکس میں سائفرکیس کی سماعت کریں گے۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ وزارت قانون کا جیل ٹرائل سے متعلق نوٹیفکیشن عدالت میں جمع نہ ہونے کے باعث سماعت کل اڈیالہ جیل نہیں ہوسکتی، نوٹیفکیشن کل جمع ہونے کی صورت میں جج ابوالحسنات اڈیالہ جیل میں سماعت کا فیصلہ جاری کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت چھا گئی، تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی بڑی چھٹیوں کا اعلان