بچہ پارٹی گاڈ فادر کی سربراہی میں ابو بچاؤ مہم چلا رہی ہے 

Nov 30, 2020 | 20:10:PM
بچہ پارٹی گاڈ فادر کی سربراہی میں ابو بچاؤ مہم چلا رہی ہے 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہاہے کہ بچہ پارٹی گاڈ فادر کی سربراہی میں ابو بچاؤ مہم چلا رہی ہے ۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ مریم نواز کی تقریر میں جس طرح کوروناایس او پیزکا مذاق اڑایا گیا اس سے ان کی عقل کا اندازہ ہوتا ہے۔ان کاکہناتھا کہ ماسک نہ پہن کر وہ کیا ثابت کرنا چاہتی ہیں؟ بدقسمتی ہے کہ ایسے غیر سنجیدہ اور مغرور لیڈر پاکستان کی قیادت کرنا چاہتے ہیں، خدا کورونا کے بعد ہمیں اس لیڈرشپ سے بھی پناہ دے۔

واضح رہے کہ ملتان میں پی ڈی ایم جلسے سے خطاب کے دوران مریم نواز نے ماسک اتار دیا تھا، ان کاکہناتھا کہ بزدل حکمران کوروناکے پیچھے چھپ رہے ہیں، یہ کتناسمجھ دارکوروناہے کہ حکومتی جلسے میں نہیں آتاصرف اپوزیشن جلسے میں آ جاتاہے،اب عوام عمران خان کالاک ڈاوَن کریں گے، کوویڈ19سے پہلے کوویڈ18کوگھر بھیجناضروری ہے،عمران خان کولوگ وزیراعظم کے نام سے نہیں کوویڈ18کے نام سے یادکریں گے۔