نیا عالمی ریکارڈ:144 منزلہ عمارت 10 سیکنڈ میں گرا دی گئی

Nov 30, 2020 | 09:14:AM
نیا عالمی ریکارڈ:144 منزلہ عمارت 10 سیکنڈ میں گرا دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ابو ظہبی میں آسمان سے باتیں کرتی ہوئی ایک بلند  عمارت کو چند سیکنڈوں میں منہدم کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ بنادیا گیا۔

گلف نیوز ایجنسی کے مطابق متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی میں 144 منزلہ (165 میٹر بلند) عمارت کو 10 سیکنڈ میں منہدم کرکے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا گیا۔

منی پلازہ نامی یہ عمارت دھماکا خیز مواد کے ذریعے منہدم کی جانے والی دنیا کی بلند ترین عمارت ہے۔اسے منہدم کرکے موڈون پراپرٹیز نے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ حاصل کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت میں منی زائد نامی منصوبے میں از سر نو تعمیرو ترقی کے لیے اس عمارت کو منہدم کیا گیا ہے۔