مٹیاری میں جوتا واپس نہ کرنے پر جھگڑا، دس افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(افتخار میمن)ٌ مٹیاری کے علاقہ نیو سعیدآباد میں دوکاندار نے خریدار خاتون کی خریدی ہوئی چپل واپس نہیں کی تو جھگڑا برھ کر خونریز تصادم میں بدل گیا۔ 10 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ علاقہ کی پویس کی دورین لگ گئیں۔ پولیس نے پہلے خاموشی سے تماشا دیکھا پھر کئی لوگوں کو گرفتار کر کے لے گئی۔
تفصیلات کے مطابق آج مٹیاری کی آبادی نیو سعیدآباد میں ایک خاتون نے بازار میں جوتوں کی دوکان سے ایک چپل خریدی۔ اس چپل کی واپسی کا تقاضا کیا تو دوکاندار نے انکار کر دیا۔ خاتون کی دوکاندار کے بحث تو تو میں میں میں بدل گئی اور تو تو میں میں سے باتبڑھ کر دو گروہوں کے جھگڑے تک پہنچ گئی۔
جوتا تبدیل کرنے کے معمولی تنازعہ پر ماچھی ملاح برادری کے دو گروہوں کے درمیان لاٹھیاں چلنے کے نتیجے میں 10 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ جھگڑ بازار سے شروع ہوا اور جب بات تھانے تک پہنچی تو دونوں فریق تھانے کے اندر بھی جھگڑ پڑے۔
پولیس پہلے خاموش تماشائی بنی رہی ، بڑی مشکل سے پولیس جاگی تو پھر تشدد میں ملوث 4 افراد کو گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیئے: 47 سالہ رکشہ ڈرائیور کے ساتھ دو ڈاکؤں کی راہزنی کے دوران جنسی زیادتی
پولیس کے مطابق نیو سعیدآباد کے وسطی بازار میں دو برادریوں کے افراد آمنے سامنے آگئے۔ جہاں لاٹھیوں، اینٹوں اور لوہے کی سلاخوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔
اس تصادم کے دوران واجد ملاح، طارق ملاح، سمیر شہزاد ملاح، توقیر، گلشیر سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئےزخمیوں کو فوری طور پر تعلقہ ہسپتال نیو سعیدآباد منتقل کیا گیا۔
مقامی ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد بعض زخمیوں کو مزید علاج کے لیے نواب شاہ اور حیدرآباد کے ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیاپولیس نے پہنچ کر صورتحال پر قابو پایا اور چار افراد کو گرفتار کرلا۔
پولیس کے مطابق جھگڑا ایک خاتون کی جانب سے خریدی گئی چپل واپس نہ کیے جانے کے معاملے پر شروع ہوا، جو بعد ازاں پرتشدد تصادم میں تبدیل ہوگیاپولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد علاقے میں صورتحال قابو میں ہے، تاہم تاحال مقدمہ درج نہیں کیا گیا اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔