حاجیوں کی واپسی کا آغاز کل رات سے ہوگا

May 30, 2026 | 19:48:PM
 حاجیوں کی واپسی کا آغاز کل رات سے ہوگا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) سرکاری حج سکیم کے  ذریعہ حج کیلئے گئے ہوئے ایک لاکھ 19 ہزار حاجیوں کی وطن واپسی کے انتظامات مکمل ہو گئے۔   حاجوں کی واپسی  اتوار 31 مئی سے شروع ہو گی۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ یکم جون تک 5 ہزار 237 حاجی پاکستان واپس  پہنچیں گے۔
  حاجیوں کی وطن واپسی کے لیے سعودی عرب سے پروازوں کا آغاز 31 مئی کو ہوگا۔   پہلی پرواز سے 391 حاجی وطن واپس پہنچیں گے ۔

سرکاری حج سکیم کے تحت پہلی حج پرواز  31 مئی کی شب جدہ سے روانہ ہوگی۔

 پہلی حج پرواز یکم جون کو صبح سیالکوٹ پہنچے گی ۔

حاجیوں کی واپسی کے  آپریشن کے پہلے روز 5237 حاجی وطن واپس پہنچیں گے ۔

یکم جون کو 22 اور 2 جون کو 23 پروازیں حاجیوں کو لے کر پاکستان پہنچیں گی۔

حج آپریشن کے پہلے روز پانچ پروازیں حاجیوں کو لے کر اسلام آباد آئیں گی۔

کراچی اور لاہور پہلے روز 4٫4 پروازیں حاجیوں کو واپس لائیں گی۔

ملتان اور سیال کوٹ تین،تین، فیصل آباد دو اورکوئٹہ ایک پرواز پہنچے گی۔

 30 جون کو آخری پرواز لاہور پہنچنے پر حج آپریشن مکمل ہو جائے گا ۔

حاجیوں کو واپس لانے کا فضائی آپریشن ایک ماہ تک جاری رہے گا۔

حاجیوں کو مدینہ منورہ اور جدہ سے پاکستان لایا جائے گا ۔

 سرکاری حج سکیم کے تحت 471 پروازوں کے ذریعے حاجیوں کو وطن واپس لایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیئے: سولر پینلز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہونے کا امکان