وزیراعظم کی معروف صحافی الطاف حسن قریشی کے گھرآمد،اہلخانہ سے تعزیت
مرحوم اعلیٰ درجے کے انسان اور صحافی تھے، صحافت میں نہ پر ہونے والا خلا پیدا ہو گیا ،شہبازشریف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف معروف صحافی الطاف حسن قریشی مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کے لیے ان کے گھرپہنچ گئے۔
وزیراعظم نے مرحوم الطاف حسن قریشی کے بیٹے کامران حسن قریشی اور بیٹی کرتبہ مظہر سے تعزیت کی اور مرحوم کی مغفرت و بلندی درجات کیلئے دعا کی۔
یہ بھی پڑھیں:فلسطین کو تسلیم کیے بغیر ابراہیمی معاہدے پر کوئی لچک نہیں دکھائیں گے؛اسحاق ڈار
وزیراعظم نے الطاف حسن قریشی کی صحافتی خدمات کو سراہتے ہوئے کہاکہ مرحوم ایک اعلیٰ درجے کے انسان اور صحافی تھے، مرحوم کی وفات سے صحافت میں ایک نہ پر ہونے والا خلا پیدا ہو گیا ہے۔