اوگرا کی کارروائی، سندھ اور بلوچستان کے سرحدی علاقوں سے لاکھوں لٹر پٹرول اور ڈیزل ضبط

May 30, 2026 | 09:24:AM
اوگرا کی کارروائی، سندھ اور بلوچستان کے سرحدی علاقوں سے لاکھوں لٹر پٹرول اور ڈیزل ضبط
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے سندھ اور بلوچستان کے سرحدی علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں لیٹر غیرقانونی ذخیرہ شدہ پٹرول اور ڈیزل ضبط کرلیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق اوگرا نے سندھ اور بلوچستان کے سرحدی علاقے میں کارروائی کی جس میں لاکھوں لیٹر غیرقانونی ذخیرہ شدہ پٹرول اور ڈیزل ضبط کرلیا گیا۔

اوگرا کا کہنا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل حب کے مقام پر غیرقانونی ذخیرہ کیا گیا تھا، پٹرول ڈیزل غیرقانونی طور پر ایک آئل ڈپو میں اسٹور کیا گیا تھا۔

اوگرا کے مطابق نجی کمپنی کا آئل ڈپو بھی غیرقانونی طور پر کام کر رہا تھا۔ آئل ڈپو کے پاس اوگرا کا لائسنس اور وزارت دفاع کا این او سی نہیں تھا۔

اعلامیے کے مطابق اوگرا کی انفورسٹمنٹ ٹیم نے آئل ڈپو سیل کر دیا۔

مزید پڑھیں:حکومتی احکامات کی خلاف ورزی،189 افراد گرفتار