نیشنل مینجمنٹ کورس کیلئے گریڈ 20 کے 43 افسران کی نامزدگیوں کی منظوری

May 30, 2025 | 23:35:PM
نیشنل مینجمنٹ کورس کیلئے گریڈ 20 کے 43 افسران کی نامزدگیوں کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک) وفاقی و صوبائی افسران کی گریڈ 20 سے 21 میں ترقی کیلئے لازمی نیشنل مینجمنٹ کے ضمن میں 123ویں نیشنل مینجمنٹ کورس کیلئے گریڈ 20 کے 43 افسران کی نامزدگیوں کی منظوری دی گئی ہے۔

 اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نیشنل سکول آف پبلک پالیسی، لاہور میں رواں برس 30 جون سے 31 اکتوبر 2025 تک منعقد ہونے والے کورس کیلئے تمام نامزد افسران کو 27 جون 2025 کو نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی، لاہور رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے، کورس میں شرکت کیلئے افسران کو تازہ ترین سالانہ طبی معائنہ رپورٹس اور کوویڈ-19 ویکسینیشن سرٹیفکیٹ جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

کورس کیلئے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے جن 8 افسران کی نامزدگی کی گئی ہے اُن میں سیکریٹری انویسٹمنٹ ڈیپارٹمنٹ، حکومت سندھ، راجہ خرم شہزاد عمر، پرنسپل سیکریٹری وزیر اعلیٰ پنجاب، ساجد ظفر ڈال، جوائنٹ سیکرٹری داخلہ ڈویژن اسلام آباد، عدنان ارشد اولکھ، سیکرٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ حکومت گلگت بلتستان، عزیز احمد جمالی، سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت گلگت بلتستان کیپٹن (ر) مشتاق احمد، کمشنر سرگودھا ڈویژن حکومت پنجاب محمد جہانزیب، سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا مطیع اللہ خان اور سیکرٹری اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب خالد نذیر وٹو شامل ہیں جبکہ پولیس سروس آف پاکستان کے جن 8 افسران کو نامزد کیا گیا ہے۔

اُن میں حسین حبیب امتیاز، ایڈیشنل آئی جی پی اسپیشل برانچ کے پی پشاور، محمد علی خان، آر پی او راولپنڈی پنجاب بابر سرفراز الپا، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز سی پی او پنجاب لاہور ڈاکٹر محمد عابد خان، ڈی آئی جی (اسٹیب) کراچی سندھ، نعیم احمد شیخ، آر پی او ڈی جی خان پنجاب کیپٹن (ر) سجاد حسن خان منج، نیشنل پولیس فاؤنڈیشن اسلام آباد کے ڈسپوزل پر موجود کیپٹن (ر) عطاء محمد اور مینیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی لاہور محمد احسن یونس شامل ہیں، مزید برآں سیکرٹیریٹ گروپ کے طحہ احمد فاروقی، جوائنٹ سیکرٹری کامرس ڈویژن اسلام آباد کاشف گلزار،  او ایس ڈی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اسلام آباد عمر بن ضیاء اور جوائنٹ سیکرٹری وزارت دفاعی پیداوار راولپنڈی محمد عثمان ، فارن سروس آف پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل وزارت خارجہ اسلام آباد احمر اسماعیل، ڈائریکٹر جنرل وزارت خارجہ اسلام آباد زاہد حسین اور ڈائریکٹر جنرل (AIT) وزارت خارجہ اسلام آباد محمد عامر خان، اِن لینڈ ریونیو سروس کے تحت کمشنر کارپوریٹ ٹیکس آفس اسلام آباد نورین یعقوب، چیف کمشنر (OPS) ایل ٹی او اسلام آباد زین العابدین ساہی اور چیف کمشنر (OPS) آر ٹی او ساہیوال محمد تقی قریشی، پاکستان کسٹمز سروس کے تحت چیف ایڈمن پول ایف بی آر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد محمد ثاقف سعید اور چیف کلیکٹر آف کسٹمز (OPS) ایئرپورٹس اسلام آباد حسن ثاقب شیخ، انفارمیشن کے تحت ڈائریکٹر جنرل نیشنل سکول آف پبلک پالیسی لاہور، بشریٰ بشیر اور جوائنٹ سیکرٹری وزیر اعظم سیکرٹریٹ اسلام آباد عبدالاکبر، اکانومسٹ گروپ کے تحت جوائنٹ سیکرٹری وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن محمد عدنان نذیر، پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس کے تحت ممبر فنانس واپڈا لاہور نوید اصغر چوہدری، پوسٹل گروپ کے تحت پوسٹ ماسٹر جنرل نادرن سندھ سرکل حیدرآباد مصطفیٰ کمال، قومی احتساب بیورو کے تحت ڈائریکٹر نیب کراچی سید محمد افاق اور بورڈ آف انویسٹمنٹ کے تحت ڈائریکٹر جنرل بورڈ آف انویسٹمنٹ اسلام آباد عبدالسمیع، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے تحت جوائنٹ سیکرٹری قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اسلام آباد سید حسیں رضا زیدی اور جوائنٹ سیکرٹری قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اسلام آباد محمد عثمان علی، حکومت پنجاب کے تحت کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید اور رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز پنجاب ڈاکٹر محمد سہیل شہزاد، حکومت خیبر پختونخوا کے تحت ڈی جی- سیکرٹری پیراء (PERRA) ایبٹ آباد عرفان اللہ اور سپیشل سیکرٹری انڈسٹری ڈیپارٹمنٹ محمد انور خان، حکومت سندھ کے تحت پرنسپل سیکرٹری گورنر سندھ ساجد جمال ابڑو اور حکومت آزاد جموں و کشمیر کے تحت سیکرٹری سیراء (SERRA) جاوید الحسن جاوید کورس کیلئے نامزد کئے گئے ہیں،

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: