امین الاسلام بلبل بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے نئے صدر منتخب
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے امین السلام کو نیا صدر منتخب کر لیا ،امین الاسلام بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ہیں۔
بنگلہ دیش کے نیشنل اسپورٹس کونسل نے امین السلام کو بی سی بی میں ڈائریکٹر نامزد کیا تھا۔
ایمرجنسی میٹنگ میں امین السلام کو صدر، نظم العابدین کو سینیئر نائب صدر اور فہیم سنہا کو نائب صدر منتخب کیا گیا۔بنگلہ دیش کے وزارت کھیل نے فاروق احمد کی بطور ڈائریکٹر رکنیت ختم کی تھی۔
ڈائریکٹر کی رکنیت ختم ہونے کے بعد فاروق احمد بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر کا عہدہ بھی ختم ہو گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا لیہ میں میڈیکل کالج بنانے کا اعلان