بھارت: دہلی پولیس اکیڈمی کے گودام میں آتشزدگی، سینکڑوں گاڑیاں موٹرسائیکلیں خاکستر

May 30, 2024 | 20:21:PM
بھارت: دہلی پولیس اکیڈمی کے گودام میں آتشزدگی، سینکڑوں گاڑیاں موٹرسائیکلیں خاکستر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بھارتی شہر دہلی میں دہلی پولیس اکیڈمی کے گودام میں زبردست آتِشزدگی کے باعث 125 گاڑیاں اور 175 موٹرسائیکلیں جل کر راکھ  ہو گئیں۔

شمال مشرقی دہلی میں دہلی پولیس اکیڈمی کے گودام میں زبردست آگ لگ گئی، اطلاع ملتے ہی نصف درجن سے زائد فائر ٹینڈرز کی ٹیم موقع پر پہنچی اور بڑی کوششوں سے آگ پر قابو پایا، اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم گودام میں رکھی 125 گاڑیاں اور 175 بائیکس جل کر راکھ ہو گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں سڑک حادثے باعث ہلاکتیں

فائر برگیڈ حکام کے مطابق کھجوری خاص میں واقع وزیر آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کے مال میں دوپہر 2 بج کر 37 منٹ پر آگ لگنے کی اطلاع ملی، اطلاع ملتے ہی 10 فائر ٹینڈر موقع پر روانہ کیے گئے جنہوں نے تقریباً 2 گھنٹے کی محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا، اس آگ کے باعث گودام میں کھڑی 125 گاڑیاں اور 175 بائیکس جل کر راکھ ہو گئیں، آگ لگنے کی وجہ تاحال واضح نہیں ہوسکی، آتشزدگی کی اصل وجہ تحقیقات کے بعد ہی معلوم ہو گی۔

واضح رہے کہ چلچلاتی گرمی کی وجہ سے دہلی این سی آر میں آگ لگنے کے واقعات مسلسل سامنے آرہے ہیں، قبل ازیں نوئیڈا کے ہائی رائز سوسائٹی میں اے سی پھٹنے سے آگ لگنے کا واقعہ سامنے آیا تھا جس کو فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیوں نے ریسکیو کیا تھا۔