ٹی20 ورلڈکپ سے قبل پاکستان ٹیم کی رینکنگ میں بہتری

May 30, 2024 | 16:51:PM
ٹی20 ورلڈکپ سے قبل پاکستان ٹیم کی رینکنگ میں بہتری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان آخری میچ آج کھیلا جائیگا لیکن اس سے قبل پاکستان کیلئے اچھی خبر آئی ہے کہ پاکستان کی رینکنگ میں بہتری آگئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقا کو ٹی20 ورلڈکپ سے قبل سیریز میں وائٹ واش کرکے پاکستان کی رینکنگ میں اضافہ کر دیا ، 2بار کی عالمی چیمپئین ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے ہوم گراؤنڈ پر مضبوط جنوبی افریقی ٹیم کو 3میچوں پر مشتمل سیریز میں 0-3 سے شکست دیکر چوتھی پوزیشن پر قبضہ جمالیا جبکہ افریقی ٹیم 3درجے تنزلی کے بعد 7ویں پوزیشن پر چلی گئی جبکہ پاکستانی ٹیم ایک درجہ ترقی پاکر چھٹی پوزیشن پر آگئی۔

آئی سی سی ٹیم رینکنگ میں بھارت کی ٹیم 264 ریٹنگ پوائنٹس کیساتھ پہلی، آسٹریلیا 257 پوائنٹس کیساتھ دوسری، انگلینڈ 254 پوائنٹس کے ہمراہ تیسری جبکہ ویسٹ انڈیز 252 پوائنٹس کیساتھ چوتھی پوزیشن پر موجود ہے،نیوزی لینڈ 250 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پانچویں جبکہ پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں 244، 244 پوائنٹس کیساتھ چھٹے اور ساتویں نمبر پر موجود ہیں۔