پاکستان فیشن ٹی وی انڈسٹری کی نامور اداکارہ و ماڈل فیاء خان کی بچپن کی خواہش پوری ہوگئی

معروف ماڈل و اداکارہ کی بچپن کی خواہش پوری ہو گئی

May 30, 2023 | 22:35:PM
پاکستان فیشن ٹی وی انڈسٹری کی نامور اداکارہ و ماڈل فیاء خان کی بچپن کی خواہش پوری ہوگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) پاکستان فیشن ٹی وی انڈسٹری کی نامور اداکارہ و ماڈل فیاء خان کی بچپن کی خواہش پوری ہوگئی ہے۔

نامور پاکستانی اداکارہ و ماڈل فیاء خان کی دلی خواہش پوری ہو گئی ہے۔ معروف بھارتی گلوکار و موسیقار سونو نگم سے ملاقات ہوگئی یہاں تک کہ سونو نگم نے فیاء خان کو گلے بھی لگا لیا۔

فیاء خان جو ان دنوں جرمنی میں ہوتی ہیں اور اپنی خوشگواری زندگی گزار رہی ہیں جرمنی میں سونو نگم سے ایک تقریب کے دوران ملاقات ہوئی تو فیاء خان نے بتایا کہ وہ چودہ سال کی تھیں جب سے سونو نگم کے گانے سنا کرتی تھیں اور ان کی خواہش تھی کہ کاش وہ سونو نگم سے کبھی مل پائیں۔

یہ بھی پڑھیں: صبا قمر کی دوران فوٹوشوٹ رقص ، ویڈیو سوشل پر وائرل

فیاء خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر سونو نگم کے ساتھ یہ تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ان کی بچپن کی خواہش پوری ہوگئی ہے، سونو نگم بہت ہی اچھا انسان ہے اور اپنے فیںز کی عزت کرنا بھی جانتے ہیں۔

واضح رہے کہ فیاء خان پاکستانی فیشن انڈسٹری کی نامور ماڈل اور کوریوگرافر ہیں، فیاء خان نے پاکستانی معروف فیشن برینڈز کے ساتھ بطور ماڈل بھی کام کیا،  انہوں نے متعدد ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کرنے کے ساتھ نامور گلوکاروں کی ویڈیوز میں بھی بطور ماڈل کام کیا ہے۔