صبا قمر کی دوران فوٹوشوٹ رقص ، ویڈیو سوشل پر وائرل

May 30, 2023 | 21:21:PM
صبا قمر کی دوران فوٹوشوٹ رقص ، ویڈیو سوشل پر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا  قمر کی دوران فوٹو شوٹ رقص کرتے ویڈیو وائرل ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ صبا قمر جو  کبھی اپنے بولڈ فوٹو شوٹ اور کبھی بے باک گفتگو کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں اس بار رقص کی وجہ سے خبروں کا حصہ ہیں۔ صبا قمر نے ایک معروف فیشن برینڈ کے شوٹ کے دوران گلوکار علی سیٹھی کے گائے گانے پر رقص کیا، جس  گانے کی ویڈیو  سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ،یہ ویڈیو سیٹ پر موجود دیگر عملے نے  بنائی  تھی۔

View this post on Instagram

A post shared by 24NewsHD.Tv (@24newshd.urdu)

یاد رہے کہ اداکارہ صبا قمر اس فوٹوشوٹ کی ویڈیو  2روز قبل اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی تھی ، جس میں انہوں نے  سفید رنگ کی بیک لیس ساڑھی زیب تن کر  رکھی ہے۔

خیال رہے کہ اداکارہ صبا قمر  کی اس سے قبل بھی ڈانس ویڈیو وائرل ہوئی تھی،  جس میں انہیں سفر کے دوران "ناگن" گانے  پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔