نصیرالدین شاہ کا بھارتی حکومت پر اسلاموفوبیا پھیلانے کا الزام عائد

May 30, 2023 | 17:57:PM
نصیرالدین شاہ کا بھارتی حکومت پر اسلاموفوبیا پھیلانے کا الزام عائد
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے سینئر اداکار نصیر الدین شاہ نے بھارتی حکومت پر اسلامو فوبیا کا الزام عائد کرتے ہوئےکہا کہ "حکومت وقت نے چالاکی سے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف لوگوں کے ذہن آلود کردیئے ہیں۔"

بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویو کے دوران  اداکار نصیر الدین شاہ نے بھارت میں مسلم کمیونٹی کے خلاف بڑھتی ہوئی نفرت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ" چاہے فلمیں ہوں یا حقیقت مسلمانوں سے نفرت کرنا بھارت میں آج کل  ہر طبقے کا فیشن بن چکا ہے۔"

ان کا کہنا تھا کہ "یہ پریشان کن وقت ہے مسلمانوں کے خلاف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے حکومتِ وقت نے چالاکی سے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف لوگوں کے ذہن آلودہ کر دیئے ہیں اب پڑھے لکھے اور باشعور ہندو بھی مسلمانوں سے نفرت کرتے ہیں۔"